ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / تلنگانہ اسمبلی میں ڈیڑھ لاکھ کروڑ کا بجٹ پیش

تلنگانہ اسمبلی میں ڈیڑھ لاکھ کروڑ کا بجٹ پیش

Mon, 13 Mar 2017 22:41:15    S.O. News Service

حیدرآباد، 13 مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)تلنگانہ اسمبلی میں ایک لاکھ 49 ہزار 646 کروڑ کا بجٹ پیش کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ اتیلا راجندر نے چوتھی بار بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ غریبوں کو ذہن میں رکھ کر یہ بجٹ بنایا گیا ہے۔ اس بجٹ سے تمام طبقات کو فائدہ ہو گا۔ خاص طور پر پسمنادہ ذات اور درج فہرست قبائل کو خاص فائدہ ہوگا۔وزیر خزانہ نے بتایا کہ بجٹ سے ریاست کی آمدنی میں 19.61 فیصد اضافہ ہوگا، ساتھ ہی اخراجات رقم 61607 کروڑ روپے مختص کیا گیا گیا ہے۔ ریاست کی ترقی کے لئے کل 88038 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ دیگر ریاستوں کے مقابلے یہ رقم بہت زیادہ ہے، تاہم اسٹامپ و رجسٹریشن سے ہونے والی آمدنی میں کمی آئی ہے۔ نوٹ بندی کا اثر تلنگانہ پر بہت زیادہ پڑا ہے۔ اس بار ایس سی اورایس ٹی کے لئے مختص رقم کا صحیح استعمال کیا جائے گا۔ اتیلا راجندر نے بتایا کہ سال 2017-18 میں حکومت کی آمدنی 69220 کروڑ روپے تک ہونے کا امکان ہے۔ زرعی شعبے کے لئے 5942 کروڑ روپے، بجلی کے شعبے کے لئے 4203 کروڑ روپے، سڑک اور عمارت محکمہ کے لئے 5033 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔


Share: